ساہیوال، تعلیمی بورڈ ساہیوال انٹر پہلے سال سالانہ امتحان میں ناقص مارکنگ پر طلباء کا مظاہرہ ، بورڈ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:42

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) بورڈ آ ف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن ساہیوال کے انٹر کے پہلے سال کے امتحان میں ناقص مارکنگ پر سینکڑوں طلباء نے آج ساہیوا ل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ساہیوال تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے میں عارف والا ، پاکپتن ، ساہیوال ، چیچہ وطنی ، رینالہ خورد اور اوکاڑہ کے طلباء نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے طلباء نے جان بوجھ کر طلباء کو فیل کرنے والوں کے خلاف ان ٹرینڈ اور ڈیلی ویجزپر کام کرنے والے مارکنگ ٹیچروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا او ر پیپروں کی ری چیکنگ کا بھی مطالبہ کیا ۔مظاہرین جلوس کی شکل میں تعلیمی بورڈ پہنچے اور بورڈ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔ چیئر مین بورڈ کمشنر ساہیوال کی طرف سے کنٹرولر امتحانات قاضی ناصر نے ملاقات کی اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ تعلیمی بورڈ طلباء کی شکایات کا ازالہ کریگاجس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئی

متعلقہ عنوان :