پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کیلئے صحت او رتعلیم کی سہولیات کی فراہمی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے، محسن شاہنواز رانجھا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امو ربیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کیلئے صحت او رتعلیم کی سہولیات کی فراہمی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ۔ دوردراز اور پسماندہ علاقوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے جار ہے ہیں ۔

انہوں نے یہ بات موضع ہجن تحصیل شاہ پور میں رورل ہیلتھ سنٹر کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ ‘ اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن عفت النسا ء اور ڈی ایچ کیو ڈاکٹر نوید ستار کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران او رمعززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بیرسٹر محسن شاہنواز نے کہا کہ ہماری حکومت نے ساڑھے چار سالوں کے بحرانوں کے باوجود عوام کی فلاح وبہبود کیلئے میگا پراجیکٹ شروع کئے اور میاں نواز شریف نے دن رات محنت کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کی نااہلی سے ترقی کا سفر بری طرح متاثر ہوا۔ میاںنواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے تو نکال دیا گیالیکن وہ اب بھی عوام کے دلوںپر حکمرانی کرتے ہیں انہیں لوگوں کے دلوں سے کیسے نکالا جاسکتاہے ۔ وہ وزارت عظمیٰ کے محتاج نہیں بلکہ وزارت عظمیٰ کی کرسی کی عزت میں میاں صاحب کے ذریعے اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ کوٹمومن کے ایک سو سے زائد دیہات کو سوئی گیس مہیا کی گئی جبکہ علاقے میں سیوریج او رواٹر سپلائی وغیرہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں پر کام شروع ہو رہاہے ۔

بیرسٹرمحسن شاہنواز نے بنیادی مرکز صحت کی رورل ہیلتھ سنٹر کے طو رپر اپ گریڈیشن کو علاقے کے عوام کیلئے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سہولت سے لوگوں کے بہتر علاج معالجہ میں مدد ملے گی او رعوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرسٹر محسن شانواز رانجھا علاقے کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں انہیں دن رات اپنے علاقے کے مسائل کے حل او رترقیاتی کاموں پر کام شروع کرانے کی فکر رہتی ہے ۔

انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر کوٹمومن کو ضلع کا ماڈل ہسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن سے مقامی طور پر علاج معالجہ کی بہتر ین سہولیات حاصل ہو ںگی ۔ قبل ازیں بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا او رڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے چار کر وڑ 79 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے رورل ہیلتھ سنٹر کی عمارت کا افتتاح کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبے اور وارڈز دیکھے اس موقع پر علاقے کے عوام نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :