سرگودھا سمیت پنجاب میں سکولوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری مختلف پراجیکٹس اور سکیمیں سست روی کا شکار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) سرگودھا سمیت پنجاب میں سکولوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری مختلف پراجیکٹس اور سکیمیں سست روی کا شکار ہونے پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 15دن میں پراجیکٹس کی موجودہ فیزیکل و اخراجات کی رپورٹ طلب کر لی ہے ، اس ضمن میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سی ای او اوز ایجوکیشن کو جاری مراسلہ میں کہا ہے کہ مقررہ ہدف میں پایہ تکمیل نہ ہونے والی سکیموں کی وجوہات بھی ارسال کی جائیں جبکہ محکمہ تعلیم حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے تحت کسی بھی پراجیکٹ یا سکیم کیلئے فنڈز جاری نہیں ہوئے کچھ سکیموں پر سابقہ مالی سال کے دوران جاری ہونیوالی فنڈز کو ہی استعمال میں لایا جا رہا ہے ، جبکہ دیگر سکیمیں بقیہ فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں

متعلقہ عنوان :