بھٹہ خشت کے بچوں اور ان کے والدین کی فلاح و بہبود کیلئے منصوبہ

حکومت پنجاب نے 17کروڑ75لاکھ روپے 94ہزار روپے کے فنڈز ضلعی حکومتوں کے اکائونٹس میں منتقل کر دیئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) حکومت پنجاب نے بھٹہ خشت کے بچوں اور ان کے والدین کی فلاح و بہبود کے جاری منصوبہ کے تحت 17کروڑ75لاکھ روپے 94ہزار روپے کے فنڈز ضلعی حکومتوں کے اکائونٹس میں منتقل کر دیئے ،جن میں سے سرگودھا کیلئے 1کروڑ18لاکھ 16ہزار روپے ،میانوالی 25لاکھ 56ہزار روپے ، بھکر93لاکھ 62ہزار روپے اور ضلع خوشاب کو 33لاکھ 36ہزار روپے کی گرانٹ جاری اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ فنڈز کے شفاف استعمال یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ منصوبہ پر عملدرآمد کی صورتحال کی بھی رپورٹ ارسال کی جائے ،ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں یہ منصوبہ اب صر ف سرکاری ریکارڈ کی حد تک جاری ہے ،جبکہ عملی صورتحال یہ ہے کہ اکثر بھٹہ خشت سکول غیر فعال اور بھٹوں پر سابقہ معمول بحال ہو چکے ہیں، یہی نہیں مانیٹرنگ کے ادارے بھی خاموش ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے یہ منصوبہ اپنی افادیت کھو چکا ہے

متعلقہ عنوان :