سرگودھا : پابندی کے باوجود چندا جمع کرنے ، لائوڈ سپیکر کی خلاف ورزی ، دو خطباء پر مقدمات

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) پابندی کے باوجود چندا جمع کرنے اور لائوڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر دو خطباء مقدمات کی زد میں آ گئے، بتایا جاتا ہے کہ 84شمالی کی جامع مسجد میں مولوی جعفر علی نے لائوڈ سپیکر کا غیر قانوی استعمال کرتے ہوئے تقریر کی جبکہ کوٹمومن کے رہائشی نواز جس کا تعلق ایک مذہبی تنظیم سے بتایا جاتا ہے چندا جمع کر رہا تھا ،اطلاعات موصول ہونے پر پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے