سرگودھا سمیت دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں شہر خموشاں اتھارٹیز کا قیام

حکومت پنجاب نے ٹی او آرز جاری کرتے ہوئے انہیں فعال کرنے کیلئے صوبائی سطح پر خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) حکومت کی جانب سے سرگودھا سمیت دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں شہر خموشاں اتھارٹیز کے قیام کے حوالے سے ٹی او آرز جاری کرتے ہوئے انہیں فعال کرنے کیلئے صوبائی سطح پر خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی،جس کے سربراہ صوبائی وزیر بلدیات جبکہ ممبران میں منسٹر اوقاف، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری اوقاف شامل ہیں،یہ کمیٹی متعلقہ اضلاع میں وزٹ کر کے فیزبیلٹی تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ماڈل قبرستانوں کے قیام میں حال رکاوٹوں کو دور کرنے اور مسائل کے حل کی ذمہ دار ہو گی، اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرز،چیئرمین ضلع کونسل،میئر ،آر پی او،ڈی پی او اور ایس ایس پی سپیشل برانچ کو کمیٹی کے ممبران سے دورہ کے موقع پر خصوصی معاونت کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :