ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری پنجاب ایریگیٹڈپراڈیکٹویٹی امپروومنٹ پراجیکٹ

حکومت پنجاب نے عارضی طور پر بھرتی کئے گئے 661ملازمین کی مدت ملازمت میں ایک سال کی مشروط توسیع کے احکامات جاری کردیئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) حکومت پنجاب نے ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری پنجاب ایریگیٹڈپراڈیکٹویٹی امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت عارضی طور پر بھرتی کئے گئے 661ملازمین کی مدت ملازمت میں مزید ایک سال کی مشروط توسیع کے احکامات جاری کر دیئے،ذرائع کے مطابق 2013میں شروع ہونیوالے اس منصوبہ کی مدت تکمیل 30جون2017تھی مگر کام کی سست روی کے باعث یہ اگلے دو سال بھی مکمل ہوتا نظر نہیں آتا، اس حوالے سے حکومت نے منصوبہ کی توسیع اور مزید بجٹ مختص کرنے کے بعد عارضی بھرتی کئے گئے ملازمین کی مدت ملازمت جو30جون 2017 کو ختم ہو چکی ہے میں بھی ایک سال کا اضافہ کر دیاہے ،تاہم اس حوالے سے گزشتہ روز ضلعی افسران کو شرائط نامہ بھجواتے ہوئے مدت ملازمت میں توسیع کارکردگی سے مشروط قرار دی اور کہا گیا ہے کہ افسران قوائد و ضوابط کے مطابق ملازمین کی پروفارمنس رپورٹ ارسال کریں جس کی بنیاد پر متذکرہ ملازمین کی مدت ملازمت بڑھائی جائے گی

متعلقہ عنوان :