الپوری: ا یسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈیولپمنٹ کا ملیریا اور ڈینگی سے متاثرہ یونین کونسلوں میں آگاہی مہم ، واک اور سیمینار تیزی سے جاری

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:40

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) شانگلہ میں ا یسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈیولپمنٹ کا ملیریا اور ڈینگی سے متاثرہ یونین کونسلوں میں آگاہی مہم ، واک اور سیمنار تیزی سے جاری ہیں ، ملیریا اور ڈینگیمتاثرہ یونین کونسلوں میںانسکٹی سائڈل سپرے اورلارویسایڈل سپرے بھی کیا جارہاہے ۔ ان یونین کونسلوں کے عوام کا خاطرخواہ اقدامات پرا یسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈیولپمنٹ(اے سی ڈی)کو خیر مقدم۔

مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیما یسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈیولپمنٹ(اے سی ڈی) کے تعاون سے ملیریا اور ڈینگی سے متاثرہ یونین کونسلوں میں آگاہی مہم کامیابی سے جاری ہیں۔شانگلہ کے متاثرہ یونین کونسلوں بشام،شنگ،سرکول،کابلگرام،چکیسر،دندئی اور پورن تحصیل کے چند یونین کونسلوںمیںآگاہی مہم کے ساتھ ساتھ سپرے بھی کیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

یونین کونسل داموڑئی ،پیرخانہ اور رانیال میںآگاہی مہم مزید تیز کیا گیا ہے ۔ا یسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈیولپمنٹ(اے سی ڈی) شا نگلہ کیلئے کوارڈنیٹرنے کہا ہے کہ شانگلہ ملیریا کنڑول پروگرام سے بہت مستفید ہوا کیوںکہ اس سے پہلے ملیریا کے مریض بہت ذیادہ تھے ملیریا آگاہی مہم کی وجہ سے مریضوں میںکمی آئی ہے عوام تعاون کرہی ہے۔ عوام نے ا یسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈیولپمنٹ(اے سی ڈی) کو خراج تحسین پیش کیا ہے ارڈی ڈی سنٹر ز کے وزٹ کے علاوہ ملیریا پروگرام کو ذیادہ مستحکم بنا دیا ہی

متعلقہ عنوان :