پاکستان مسلم لیگ عوامی جماعت ہے، شانگلہ مسلم لیگ کا گڑھ ہے، نیاز احمد خان

باشعورعوام امیرمقام کے قیادت میں متحد ہیں ،ہمارا سیاست کا مقصد علاقے کی تعمیروترقی ہیں، ضلع ناظم شانگلہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:40

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) شانگلہ کے ضلع ناظم نیاز احمد خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عوامی جماعت ہے، شانگلہ مسلم لیگ کا گڑھ ہے یہاں کے باشعورعوام امیرمقام کے قیادت میں متحد ہیں ،ہمارا سیاست کا مقصد علاقے کی تعمیروترقی ہیں ۔ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں مقبول ہو چکی ہیں، ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کا رفتار مزید تیز کیا جارہا ہے ، کوشش ہے کہ پسماندہ یونین کونسلوں میں زیادہ سے زیادہ بجٹ دیا جائے تا کہ ان کے محرومیوں کا ازالہ ہوسکے، ہم نے بلا امتیاز پارٹی وابسطگی شانگلہ کی عوام کا خدمت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام ہر وقت ہمارے ساتھ دیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل الپوری کے بالائی علاقے باسی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنمائوں حاجی صاحب ، حاجی شیر افضل ، سلطان محمود ، فضل محمود ، سید محمود ، ریاض حسین ، محمد افضل ، حمید افضل اور دیگر نے خاندانوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

شمولیتی تقریب سے یونین کونسل الپوری سے نواز لیگ کے رکن ضلع کونسل صابر رحمن نے کہا کہ اپنے کارکردگی کی بنیاد پر 2018کے عام انتخابات میںعوام کے سامنے ائیں گے،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے شانگلہ میں ائندہ دور بھی مسلم لیگ کا ہوگا، مسلم لیگ شانگلہ کی خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی،اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ لے رہے ہیں دعوے نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں اور ترقیاتی کام اب بھی جاری ہیں اور عوام کا بے لوث خدمت کریں گی

متعلقہ عنوان :