فیصل آباد:گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شہری نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کرخود کشی کرلی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء)گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شہری نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کرخود کشی کرلی آن لائن مطابق چوبیس سالہ سمیع اللہ ولد محمدیونس سکنہ 394ج ب ٹوبہ کے رہائشی نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر مشتعل ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے گھر والوں نے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسکا معدہ واش کرکے اسکو بچانے کی کوششیں کیں لیکن زہر جسم میں زیادہ سرایت کرجانے کی وجہ سے نوجوان جانبر نہ ہوسکا ‘ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی