ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے، رانا مشہود احمد خان

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:40

ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے کیونکہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے وژن کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے انقلابی اقدامات پر عمل پیرا ہے یہ بات صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خاں نے ماہرین تعلیم کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

اُنہوں نے کہا کہ نوجوان روشن اور مستحکم پاکستان کی علامت ہیں۔ پنجاب حکومت اس ضمن میں فروغ تعلیم اورجہالت کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور ،ٹھوس اور مثالی اقدامات کر رہی ہے تعلیم کے صوبائی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہر سال ہزاروں اساتذہ کی میرٹ پر تقرری ،اساتذہ کے تربیتی پروگرام، سکولوں و کالجوں کی تعداد میںمتواتر اضافہ ،سائنس و کمپیو ٹر لیبارٹریوں کا قیام ،نمایاں کارکردگی کے حامل اساتذہ اور طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم،غیر ملکی مطالعاتی دورے اور ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو گارڈ آف آنر پنجا ب حکومت کے تعلیم کے شعبہ میں سنجیدہ کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم کے شعبہ میں بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوان ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ محنت ، لگن اور معیاری تعلیم کے ذریعے ہی معاشرے میں با وقار مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔