لاہور: نجی ہسپتال کی لیب نے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا پول کھول دیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع ایک نجی ہسپتال کی لیب نے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا پول کھول دیا بتایاگیا ہے کہ لاہور سے باہر ڈسٹرکٹ کی رہائشی طالبہ معظمہ یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں ایک کمرہ لینا چاہتی تھی جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ معظمہ کو یونیورسٹی لیب سے اپنے میڈیکل ٹیسٹ کروانے کی ہدایات جاری کیں یونیورسٹی لیب نے طالبہ معظمہ کے میڈیکل ٹیسٹ رپورٹوں میں اسے ہیپاٹائٹس کی مریضہ قرار دیدیا اور اس رپورٹ کی روشنی میں یونیورسٹی انتظامیہ نے معظمہ کو ہاسٹل میں کمرہ الاٹ کرنے سے انکار کر دیا جس پر طالبہ معظمہ نے اپنے والدین کی ہدایات پر شالیمار ہسپتال کی لیب سے میڈیکل ٹیسٹ کروایا تو نجی لیب نے اسے مکمل طور پر صحت یاب قرار دیدیا جس کی رپورٹ طالبہ معظمہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کے سپرد کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :