جیکب آباد:تحریک انصاف کے سہون جلسے کے سلسلے میں راز خان نے شہر میں پمفلٹ تقسیم کئے عوام کو شرکت کی دعوت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء)تحریک انصاف کے سہون جلسے کے سلسلے میں راز خان نے شہر میں پمفلٹ تقسیم کئے عوام کو شرکت کی دعوت تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 22اکتوبر کو سہون میں جلسہ عام کے سلسلے میںسینئر رہنما راز خان پٹھان نے نواب لغاری شاہزیب اور دیگر کارکنان کے ہمراہ شہرمیں پمفلٹ تقسیم کئے اور شہریوں کو سہون جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راز خان پٹھان نے کہا کہ سند ھ کی عوام کرپشن سے بیزار ہے اور اب تبدیلی چاہتی ہے پی پی نے سندھ کی عوام کو مایوس کیا ہے عوام کی خدمت کے بجائے حکمرانوں نے کرپشن کرکے بینک بیلنس بنائے ہیں عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ان کا کوئی پرسان حال نہیںعوام کی نظرین اب عمران کان پر ہیں انشااللہ آئندہ انتخابات میں سندھ سے پی پی کا صفایا ہو گا اور پی ٹی آئی کامیاب ہوگی