کوئٹہ:مکان میں گیس سلنڈر دھماکہ، ایک بچی جاں بحق، چار افراد زخمی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:19

کوئٹہ:مکان میں گیس سلنڈر دھماکہ، ایک بچی جاں بحق، چار افراد زخمی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مکان میں گیس سلنڈر دھماکہ ایک بچی جاں بحق چار افراد زخمی اطلاعات کے مطابق چمن کے علاقے کلی میرالزائی میں مکان میں گیس سلنڈر کا زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچی موقع پر جاں بحق جبکہ دو بچے اور دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :