پارلیمنٹ میں ختم نبوت کے بارے میں ہونے والی ترمیم کے موضوع پر کل مسالک علماء بورڈ کی طرف سے اخبارات میں چھپنے والی ساجد میر کیساتھ مکالمہ کی دعوت اس شرط پر منظور ہے کہ یہ مکالمہ کسی معروف چینل پر لائیو دکھا یا جائے، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:19
(جاری ہے)
دریں اثنا ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کوئٹہ میں پولیس ٹرک پر ہونے والے خود کش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے انڈیا کا ہاتھ ہے غیر مسلم قوتوں کے ایجنٹ کسی نرمی کے مستحق نہیں ہیں پاکستان میں کشت و خون کا بازار گرم کرنے والوں کا دین اسلام سے دور کا بھی رشتہ نہیں ۔
پاک فوج کے نوجوان اپنا خون چھڑک کر ارض وطن سے بارود کی آگ بجھا رہے ہیں۔بارودی سُرنگوں کے اگے سًرنگوں نہ ہونے والے یہ مجاہد قوم کی آنکھوں کے تارے ہیں۔اندھیروں میں اپنے حوصلوں کے چراغ جلائے اور ویرانوں میں اپنی جانوں کے باغ لگائے قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ کیپٹن حسنین اور لیفٹینٹ ارسلان جیسے کتنے ماؤں کے جگر پارے مادر وطن پر نثار ہو چکے ہیں پاک فوج ایک طرف بھارت کی طرف سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پربھارتی فائرنگ کا جواب دینے میں مصروف ہے تو دوسری طرف افغانستان اور ایران کی شر انگیزیوں کا محاسبہ کر رہی ہے۔ کہیں کلبوشن جیسے زہریلے نیٹ ورک کی آگ سے بلوچستان کو بچانے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ توکہیں کراچی جیسے روشنیوں کے شہر جہاں کچرہ کنڈیوں ،نالوں اور بوریوں سے لاشوں کا ملنا ایک معمول تھا اسے امن کا گہورہ بنانے میں ہمت لڑا رہی ہے۔ کہیں پاکستان کے اسلامی تشخص کے تحفظ میں بر سر پیکار ہے تو کہیں عقیدہ ختم نبوت کی علمبر دار ہے۔ایسے کڑے وقت میں صہیونی ذرائع ابلاغ اور پاکستان کی چند مغرب زدہ این جی اوز۔وظیفہ خور جرنلسٹ ،کالمسٹ کچھ دانشور اور نام نہاد سیاستدان بڑے بھونڈے انداز میں فوج کو برا بھلا کہنے میں مصروف ہیں۔ تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ ان تمام سازشی عناصر کے مقابلے میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.