مسلم لیگ ن آزاد کشمیرمیںقائم ہماری حکومت اپنے مقاصدکی تکمیل میںتیزی کے ساتھ اپنے مراحل طے کررہی ہے ‘سردار فاروق سکندر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:17

فتح پورتھکیالہ/کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) آزاد کشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیرمیںقائم ہماری حکومت اپنے مقاصدکی تکمیل میںتیزی کے ساتھ اپنے مراحل طے کررہی ہے مسلم لیگ ن کے دورمیںملکی ترقی بڑھی ہے انفراسٹرکچراورتوانائی میںنمایاںطورپربہتری ا?ئی ہے ملک میںلوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابرہے سابق دورمیںلوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگ ذہنی مریض بن کررہ گئے تھے لوڈشیڈنگ سے چھٹکارہ حاصل کروانے میںمسلم لیگ ن کی حکومت کامیابی سے ہمکنارہوئی ہے انہوںنے کہاکہ ا?زادخطہ میںتعمیروترقی کانہ رکنے والاسلسلہ شروع ہوچکاہے بجلی کے مسائل کوجانچتے ہوئے ٹرانسفارمرکی فراہمی کے لیے فی حلقہ ایک کروڑروپے مختص کئے گئے ہیںجس سے جلدٹرانسفارمرکی فراہمی کوحلقہ میںیقینی بنایاجائے گاخطہ کوترقی یافتہ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیںمخالفین مسلم لیگ ن کامقابلہ سیاسی میدان میںکبھی نہیںکرسکتے مسلم لیگ ن کے تعمیروترقی کے ویڑن کودیکھتے ہوئے پاکستان میںہونے والے ضمنی انتخابات میںپاکستانی عوام نے مسلم لیگ ن کوفتح سے ہمکنارکرکے مخالفین کویہ واضح پیغام دے دیاہے کہ 2018کے الیکشن میںمسلم لیگ ن دوبارہ برسراقتدار آکرعوام کی خدمت کاسفرجاری رکھے گی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیرکی حکومت دن رات کام کرکے خطہ کی تباہ حال سڑکوںکو واپس بہترحالت میںلانے کے لیے کام کررہی ہے سابق دورمیںاداروںکوتباہی کے دھانے پرلاکھڑاکرنے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیرکی سڑکوںپرکوئی توجہ نہیںدی گئی آزاد کشمیرمیں تعمیروترقی کاانقلاب برپاکرنے اورکوٹلی کو1974میںضلع کادرجہ دینے اورضلع کی پسماندگی دورکرکے ترقی کی دوڑمیںشامل کرنے کاسہرا سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کوجاتاہے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاکہ خطہ کی ترقی اورخوشحالی کے لیے اپنے انتخابی وعدوںکی تکمیل کررہے ہیںکنٹرول لائن پربھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ روز مرہ کامعمول بن گیاہے جس سے کنٹرول لائن سے منسلکہ نہتے شہریوںکامعمول زندگی بری طرح متاثرہورہاہے بھارتی افواج کی شیلنگ سے حلقہ فتح پورتھکیالہ میں آزاد کشمیرمیںسب سے زیادہ جانی ومالی نقصان ہواہے فتح پورتھکیالہ میںکنٹرول لائن پربسنے والے جرات مندکشمیری ہماراقیمتی اثاثہ ہیںمشکل کی اس گھڑی میںان کے حوصلے بلنددیکھ کربھارت کوبھی یہ واضح پیغام مل رہاہے کہ کشمیری پاکستان کی استقامت کے لیے قربانیاںدے کربھارت کے جابرانہ قبضہ سے آزاد ہوکرجلدمملکت خدادادپاکستان کاحصہ بنیںگے۔

۔

متعلقہ عنوان :