لکی مروت: فائرنگ ،دو افرا دکو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:17

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) لکی مروت اور تجوڑی تھانوں کی حدود میں فائرنگ کرکے دو افرا دکو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا پولیس کے مطابق بیگو خیل میں سکول ٹیچر رحمد ل سکول سے واپسی پر گھر جارہے تھے کہ ملزمان کی فائرنگ سے موت کی نیند سو گئے ملزمان کی چند روز قبل مقتول کے ساتھ توتو میں میں ہوئی تھی وہ واردات کے بعد فرار ہوگئے پولیس نے مقتول رحمدل کے بیٹے محمد ریاض کی مدعیت میں ملزمان شوکت اللہ اور رئوف کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ادھر تھانہ تجوڑی کے علاقے بہرام خیل میں ملزم حمید اللہ نے فائرنگ کرکے ہارون اللہ کو قتل کردیا پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :