دیہی علاقوں میں آبنوشی کے مسائل حل کرنے سمیت خراب سڑکوں کی مرمت کے لئے اقدامات لئے جائیں، مشیران بلدیاتی نمائندے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:17

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) کوئی دو درجن دیہاتوں کے مشران اور بلدیاتی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیہی علاقوں میں آبنوشی کے مسائل حل کرنے سمیت خراب سڑکوں کی مرمت کے لئے اقدامات لئے جائیں کمیٹی کا اجلاس لنگر خیل میں ناظم روزی خان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس کی صدارت اے این پی کے ضلعی نائب صدر ہمایون خان بیگو خیل اور گل رحمان نے کی اجلاس میں مشران و بلدیاتی نمائندوں اختر خان، ملک سمندر خان، یوسف خان، عبدالمنان، افضل خان، ممتاز خان، رحمت اللہ و دیگر نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ بیشتر دیہی علاقوں میں ٹیوب ویل خراب ہیں جن کی مرمتی کی طرف توجہ نہیں دی جارہی دیہی آبادی کو پینے اور دیگر ضروریات کے لئے حصول آب میں مشکلات درپیش ہیں انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کو جانے والی سڑکیں خراب حالت میں ہیں لکی شہباز خیل روڈ وانڈہ سیمو تک ناگفتہ بہ حالت میں ہے سڑکیں کھڈوں اور گڑھوں سے بھرپور ہیں جن پر دوران سفر تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے وانڈہ رحمانہ، وانڈہ حافظ آباد، وانڈہ سور بند اور دیگر دیہی علاقوں میں سڑکوں کی خراب حالت سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں انہوں نے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے طویل لوڈ شیڈنگ پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسمیشن لائن کے کھمبے اور تاریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ بجلی کی طویل بندش سے دیہی علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں اور نظام زندگی مفلوج ہے انہوں نے بیگو خیل فیڈر کی بحالی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ خراب ٹیوب ویلوں کو چالو کرنے کے لئے اقدامات لئے جائیں اس کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے خصوصی فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :