ڈسٹرکٹ ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ فیسٹول کا افتتاح

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:16

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالسلام نے گورنمنٹ ہائی سکول غزنی خیل میں ڈسٹرکٹ ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ فیسٹول کا افتتاح کردیاافتتاحی تقریب میں اے ڈی او سپورٹس نثار محمد،اسسٹنٹ پروگرامر امجد وزیر، آل گورنمنٹ ایمپلائیز کو آر ڈی نیشن کونسل کے چیئرمین سعید اختر،ٹورنامنٹ جنرل سیکرٹری پرنسپل خالد وہاب، پرنسپلز نذیر خان و وارث خان، سکول سربراہان ، اساتذہ اور طلبہ کھلاڑیوں نے شرکت کی افتتاحی تقریب کے دوران جی ایچ ایس جابو خیل اور جی ایچ ایس خواجہ خیل کی ٹیموں کے مابین فٹ بال میچ بھی کھیلا گیا جو جی ایچ ایس جابو خیل نے تین ایک کی برتری سے جیت لیا ڈی ای او عبدالسلام دونوں سکولوں کے طلبہ کھلاڑیوں سے ملے اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میںہائی اورہائیر سیکنڈری سکولوں کے طلبہ کو شرکت اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملیں گے اس کے علاوہ مڈل اور پرائمری سکولوں کے طلبہ کے لئے بھی سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے ٹورنامنٹ منتظمین دیہی علاقوں کے سکولوں کے طلبہ کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں۔