پاکستان پیپلز پارٹی لکی مروت کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کی دعائیہ تقریب

شہدائے سانحہ کارساز کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:16

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لکی مروت کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کی دعائیہ تقریب فقیران علاقے میں منعقد ہوئی جس میں ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی اسم گل، سٹی صدر حاجی محمد طارق سکندری ، تحصیل سینئر نائب صدر دین محمد، سٹی جنرل سیکرٹری منور خان، تحصیل سیکرٹری اطلاعات امجد خان اور دیگر عہدیداروں و کارکنوں نے شرکت کی تقریب میں شہدائے سانحہ کارساز کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اس موقع پر اپنے خطاب میں حاجی اسم گل نے کہا کہ اس روز پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کراچی میں سابق وزیر آعظم اور پارٹی قائد بے نظیر بھٹو کی حفاظت کے دوران ہونے والے دھماکوں میں جانوں کے نذرانے پیش کئے تھے اور قربانیوں کی لازوال مثال رقم کی تھی انہوں نے کہا کہ شہید کارکنوں کی قربانیاں آج بھی پیپلز پارٹی کی تاریخ کا حصہ ہیں اور جیالے ہمیشہ انہیں اپنی دعائوں میں یاد رکھتے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے قائدین کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :