اوپن یونیورسٹی میں ہندو لیکچرار )ڈاکٹر چمن لال(کی وفات پر تعزیتی ریفرنس ،ْ خدمات پر خراج عقیدت پیش

ہم ایک قابل استاد اور ایک اچھے انسان سے ہمیشہ کے لئے محروم ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) "ڈاکٹر چمن لال کی ناگہانی موت ہم سب کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے کیونکہ ان کے جانے سے ہم ایک قابل استاد اور ایک اچھے انسان سے ہمیشہ کے لئے محروم ہوگئے ہیں ،ْ ان کے اچھے اعمال اور تعلیمی خدمات ہمیں ان کی یاد دلاتی رہے گی "ان خیالا ت کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ڈاکٹر چمن لال کی یاد اور ان کی خدمات کو سراہنے کے لئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کیا۔

ڈاکٹر چمن لال نے یونیورسٹی کے شعبہ شعبہ زرعی سائنسسز میں بطور لیکچرار2011ء سے اپنی خدمات کا آغاز کیا تھا،ْ وہ ڈینگی بخار میں مبتلا تھے اور ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ گذشتہ دن ) 18۔اکتوبر (کی شب کو ڈاکٹر چمن لال اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ الله کی طرف سے ہر انسان کے لئے دنیا میں ایک وقت مقرر ہے اور مقررہ وقت پر ہر ایک نے اس فانی دنیا سے جانا ہے ،ْ اس لئے ہمیں دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا چاہئیے اور ہمیں پوری کوشش کرنی چاہئیے کہ ہمارے کسی جملے یا عمل سے کسی کو نقصان نہ پہنچے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی ایک خاندان کی مانند ہے اور اس خوبصورت گلدستے میںچاروں صوبوں ،ْ آزاد کشمیر ،ْ گلگت بلتستان ،ْ مختلف زبانوں اور مختلف مذاہب کے لوگ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں یونیورسٹی کی امیج بلڈنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو ہم سب کے لئے باعث افتخار ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ڈاکٹر چمن لال کے پسماندگان کو یہ بڑا صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی دعا کی۔

تعزیتی ریفرنس سے ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ،ْ پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید ،ْ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ،ْ ڈاکٹر فضل الرحمن ،ْ سابق چئیر مین شعبہ زرعی سائنس ،ْ پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان ،ْ ڈاکٹر شفیق قادر میمن ،ْحاکم علی بروڑو نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر چمن لال ایک عظیم اور انسان دوست شخصیت تھے۔ انہوں نے مرحوم کی تعلیمی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یونیورسٹی ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :