رانا ثناء اللہ کی طرف سے قادیانیوں کو مسلمان قرار دیئے جانے کے بیان کی وضاحت قبول نہیں ، جماعت اسلامی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:16

رانا ثناء اللہ کی طرف سے قادیانیوں کو مسلمان قرار دیئے جانے کے بیان ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی طرف سے قادیانیوں کو مسلمان قرار دیئے جانے کے بیان کی وضاحت قبول کرنے سے انکار کردیا ہے اور اس کے خلاف جماعت اسلامی کی مقامی قیادت اور کارکن نے جمعہ دوپہر دوبجے چنیوٹ بازار سے گھنٹہ گھر تک احتجاجی مارچ کرنے اعلان کیا ہے ،جبکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کئی بار اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ختم پر نبوت ﷺ پر کامل ایمان نہ رکھنے والا شخص مسلمان نہیں ،ختم نبوت کے معاملے پر قطعا کوئی دوسری رائے نہیں آن لائن کے مطابق فیصل آباد جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والی ایک پر یس نوٹ میں صوبائی وزیر قانون کی طرف سے قادیانیوں کو مسلمان قرار دیئے جانے کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکن جمعہ دوپہر دوبجے چنیوٹ بازار سے گھنٹہ گھر تک احتجاجی مارچ کریں گے،ہر صوبائی حلقہ سے کارکن زونل امراء کے قیادت میں جلوسوں کی شکل میں ریلی میں شرکت کریں گے،برادر تنظیمات کو ہدف مقرر کر دیئے گئے ، عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،بیس کروڑ مسلمان اپنی جانیں قربان کر دیں مگر ناموس رسالت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردارظفر حسین خان نے ا لمرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں برادر تنظیمات کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ضلعی نائب امیر غلام عباس خان ،جنرل سیکرٹری رانا وسیم ایڈووکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری یاسر اقبال کھاراایڈووکیٹ،پریم یونین کے راہنما خالد محمود چوہدری،ملک بشیر،پاسبان یونین کے راہنما میاں اعجاز،اسلامی جمعیت طلبا کے ڈویژنل ناظم باسم سعید،این ایل ایف کے راہنما رائو نصرت،رانا اقرار،سید اختر علی شاہین،جے آئی یوتھ کے صدر رانا عدنان اور دیگر بھی موجود تھے۔

سردار ظفر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ قادیانیوں کو کافر قرار دے چکی ہے،رانا ثناء اللہ نے بیس کروڑ عاشقان رسول کی غیرت کو للکارا ہے،عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے جس پر کبھی بھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ۔ے چکی ہے،جبکہ دوسری جانب صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس ،علماء کرام سے ملاقات اور گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ حضورﷺ سے محبت ختم نبوت پر کامل یقین ایمان کا حصہ ہے ،ختم نبوت کے معاملے پر قطعا کوئی دوسری رائے نہیں ہے شرعی معاملات پر علمائے دین کے علاوہ کسی کو اظہار خیال نہیں کرنا چاہئے۔