نفرت کے خاتمے کیلئے علماء کرام کی کوششیں قابل تعریف ہیں، مولانا طارق جمیل

تبلیغ دین، سیاست سمیت دین اسلام کے تمام شعبوں سے محبت مسلمانوں کا خاصہ ہے، کسی بھی شعبے سے نفرت دینی ودنیاوی مسائل کو جنم دیتی ہے،معروف عالم دین کی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) مذہبی سکالرممتازتبلیغی رہنما وعالم دین مولانا طارق جمیل نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی دینی سیاسی خد مات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نفرت کے خاتمے کیلئے علماء کرام کی کوششیں قابل تعریف ہیں، تبلیغ دین، سیاست سمیت دین اسلام کے تمام شعبوں سے محبت مسلمانوں کا خاصہ ہے۔ کسی بھی شعبے سے نفرت دینی ودنیاوی مسائل کو جنم دیتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی امیر مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقاتکے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا امیر ضلع سید زکریا شاہ کے علاوہ ضلعی نائب امیر میاں محمد عرفان، شیخ عرفان الٰہی ودیگر بھی موجود تھے۔ جے یو آئی کے خصوصی وفد نے تبلیغی جماعت کے عظیم راہنماء وعالمی مبلغ مولانا طارق جمیل کو قائد جمعیت امام انقلابِ اسلامی مولانا فضل الرحمن اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی جانب سے سلام اور اظہار محبت پہنچایا۔ مولانا طارق جمیل نے جمعیت اور خصوصا قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی دینی سیاسی خد مات کو نہ صرف سراہا بلکہ اکابر علماء کی جدوجہد کو مزید بڑھانے کے لیے حوصلہ افزائی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :