جن لوگوں نے احتساب کو انتقام بنایا ایک دن ان کا بھی احتساب ہوگا ، مریم نواز

روز روز کی پیشیوں سے بہتر ہے نااہلی کے بعد ایک سزا اور سنا دے تاکہ عوام کا وقت بچا سکیں ،انتقام سرچڑھ کر بول رہا ہے، ایک فیملی کے بنیادی حقوق کا تماشہ بنایا جا رہا ہے بیمار والدہ کو چھوڑ کر عدالتوں کا سامنا کرنے کے لئے آئے ہیں بھاگنے والوں میں سے نہیں بلکہ کھلے دل ‘ صبر حوصلے اور امید کے ساتھ ٹرائل کا سامنا کریں گے، احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:16

جن لوگوں نے احتساب کو انتقام بنایا ایک دن ان کا بھی احتساب ہوگا ، مریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جنہوں نے احتساب کو انتقام بنایا ۔ ایک دن ان کا بھی احتساب ہو گا ۔ روز روز کی پیشیوں سے بہتر ہے نااہلی کے بعد ایک سزا اور سنا دے تاکہ عوام کا وقت بچا سکیں کیونکہ انتقام سرچڑھ کر بول رہا ہے جس میں ایک فیملی کے بنیادی حقوق کا تماشہ بنایا جا رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ کوئی ملی بھگت سے انتقام لینے کی تو سزا سنا دیں بار بار کی پیشیوں سے اپنا اور عوام کا وقت بچا لیں اور ایک فیملی کے بنیادی حقوق کا تماشہ نہ بنائیں کیونکہ یہ 1999کا رپیڈ چل رہا ہے جس میں شریف خاندان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے جس کا فیصلہ پہلے آ چکا ہے اور ٹرائل جاری ہے اور سنا ہے نیب کے دو ارکان لندن میں ثبوت تلاش کرنے گئے ہوئے ہیں اگر یہ ثبوت اکٹھے کرنے ابھی گئے ہیں تو جے آئی ٹی نے جو بڑے ثبوتوں کے صندوق پیش کئے وہ کہاں گئے یا تو جے آئی ٹی کا فراڈ پکڑا گیا یا پھر نیب ناکام ہو گئی اس لئے بہتر ہے اپنے آپ کو متنازعہ نہ بنائیں بلکہ جو فیصلہ سنانا ہے وہ سنا دیں ۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ بیمار والدہ کو چھوڑ کر عدالتوں کا سامنا کرنے کے لئے آئے ہیں بھاگنے والوں میں سے نہیں بلکہ کھلے دل ‘ صبر حوصلے اور امید کے ساتھ ٹرائل کا سامنا کریں گے اور جنہوں نے احتساب کو انتقام کا نشانہ بنایا ان کا بھی احتساب ہو گا کیونکہ ناانصافی اور ظلم زیادہ دیر نہیں چل سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف ہوتا نظر نہ آئے تو اس کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا حق ہے اور انصافی کے خلاف آواز نہ اٹھانا اس سے بڑی ناانصافی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان میں کوئی اختلاف نہیں ۔

ا ختلاف رائے ہو سکتی ہے کیونکہ ہر ایک کی سوچ اپنی اپنی ہوتی ہے اس لئے ( ن) لیگ اور شریف فیملی میں دراڑ ڈالنے والے خود ٹوٹ پھوٹ رہے ہیں اور اختلاف یا دراڑ کی امیدیں رکھنے والے ہمیشہ کی طرح نامراد ہوں گے کیونکہ مسلم لیگ (ن) متحد ہے اس میں ہر سوچ کے لوگ موجود ہیں اور جماعت میں کسی کا بھی آپس میں کوئی اختلاف نہیں بلکہ سب نواز شریف کی قیادت میں متفق اور متحد ہیں اور پارٹی میں پالیسی آج بھی نواز شریف کی چل رہی ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :