Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

ضلع صوابی میں پاکستان پیپلزپارٹی کو زبردست جھٹکا،صوبائی وزیر صحت نے پی پی پی پی کی ایک بڑی وکٹ گرادی،28اکتوبر کو جلسہ شمولیت میں بڑا اعلان کیا جائے گا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:16

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، ضلع صوابی میں پاکستان پیپلزپارٹی کو زبردست جھٹکا،صوبائی وزیر صحت نے پی پی پی پی کی ایک بڑی وکٹ گرادی،28اکتوبر کو جلسہ شمولیت میں بڑا اعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے تحصیل رزڑ میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صوبہ خیبرپختونخوا کے سب سے پہلے ممبر شپ لینے والے ہارون خان کے نواسہ عمران کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی باقاعدہ دعوت دی جسے ا نہوں نے قبول کر لیا ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے یونین کونسل اسماعیلہ کے وقار باچہ کی کاوشوں کو سرا ہا اور کہا کہ عمران خان تبدیلی کا علم بردار اور اور نئی نسل کیلئے امید کی واحد کرن ہے، جن کے کاز سے متاثر ہوکر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں،اس موقع پر صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہے اور ہم مفاد پرست سیاستدانوں کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکے ہیں،عمران خان نے قوم کو سیاسی شعور دیکر ثابت کیا کہ و ہی نئی نسل اور نئے پاکستان کا حقیقی خیرخواہ ہیں،انہوں نے کہا کہ اہم ونظریاتی لوگوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت قوم خصوصاً صوبے کے عوام کیلئے نیک شگون ہے،اس موقع پر نئے شامل ہونے والے قاضی زیاد،ثمین جان جنرل کونسلر،سید مصطفیٰ علی شاہ باچہ،صدر یوسی اسماعیلہ پی ٹی آئی جاوید علی شاہ ،حاجی علی زیب،آدینہ ، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی یونین کونسل اسماعیلہ آفتاب علی خان ودیگر اہم کارکن موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 28اکتوبر کو ایک بڑے جلسہ عام ،جس میں سینیٹر لیاقت خان ترکئی ،ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی،صوبائی ممبر اسمبلی محمد علی ترکئی ودیگر اہم رہنما شرکت کریں گے،میں باقاعدہ شمولیت کی لسٹ جاری کی جائے گی اور اس موقع پر ایک بڑا اعلان بھی کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات