وزیراعظم آزاد کشمیر کے آبائی علاقے میں عوام ایک ماہ سے انصاف کے منتظر

سرینگر مظفرآباد تجارتی سامان سے ہیروئن برآمدگی کیس ایک ماہ مکمل ہو نے کے بعد بھی اصل تاجر ، اسکے ساتھی گرفتار نہ ہو سکے جبکہ ہیروئن کیس میں گرفتار پانچ بے گناہ افراد شدید ذہنی تنائو کا شکار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:14

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے آبائی ضلع ہٹیاں بالامیں ایک ماہ گذرنے کے بعد بھی بے گناہوں کو انصاف نہ مل سکا سرینگر مظفرآباد تجارتی سامان سے ہیروئن برآمدگی کیس ایک ماہ مکمل ہو نے کے بعد بھی اصل تاجر اور اسکے ساتھی گرفتار نہ ہو سکے جبکہ ہیروئن کیس میں گرفتار پانچ بے گناہ افراد شدید ذہنی تنائو کا شکار گرفتار افراد اور ان کے ورثاء کی تشویش میں دن بدن اضافہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انیس ستمبر کے روز آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر جا نے والے مال بردار ٹرک سے برآمد ہو نے والی پچاس کلو سے زائد ہیروئن کیس کو ایک ماہ مکمل ہو گیا ایک ماہ کا عرصہ گذرنے کے بعد بھی اصل تاجر سجاد زرگر عرف ماجد زرگر اور اسکے ساتھیوں کی عدم گرفتاری کے باعث گرفتار پانچ افراد اور ان کے ورثاء کی تشویش میں دن بدن اضافہ ہو نے لگا گرفتار افراد اور ان کے ورثاء نے ملکی سلامتی کے اداروں کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ کی اعلی سطحی تحقیقات کروا کر اصل ملزمان کو گرفتار کروانے اور بے گناہوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں