پاکستان سالانہ50 2بلین سے زائد کثیر زرمبادلہ خورد نی تیل کی درآمد پر خر چ کردیتا ہے
زیادہ مقدار پام آئل کی ہے جو صحت کے لیے مضر ہے کیڑوں اور بیماریوں کے حملہ اور موسمی تغیرات کی وجہ سے تیلدار اجناس کی پیداوار کم ہے، ڈاکٹر مخدوم حسین
جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:32
(جاری ہے)
اس پروگرام میں سال رواںکے دوران تحقیقاتی ادارہ تیلدار اجناس کی طرف سے تیلدار اجناس کی پیداوار میں حائل رکاوٹوں خصوصاً بیماریوں ، کیڑوں کے حملہ اور پیداوار میں کمی میں قابو پانے کے لیے کئے جانے والے تجربات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے علاوہ ملک بھر سے زرعی سائنسدانوںاور دیگر آئل سیڈز سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ڈاکٹر مخدوم حسین نے کہا کہ پاکستان میں سرسوں کی کاشت کے لیے جامع سروے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تیلدار اجناس کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کے ساتھ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ بھی ضروری ہے۔انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ سرسوں اور کینولہ کی کم دورانیہ کی بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھنے اور زیادہ پیداوار دینے والی اقسام تیار کریں۔ قبل ازیں محمد آفتاب ڈائریکٹر تحقیقاتی ادارہ تیلدار اجناس نے شرکاء کو ادارے کی طرف سے گزشتہ سال کئے گئے تجربات کے نتائج اور آئندہ سال کے دوران کی جانے والی ریسرچ کے بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومت پنجاب کی خصوصی مہم ’’گندم ضرورت کے لیے ،کینولا منافع کے لیے ‘‘ نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اس کے تحت کاشتکاروں کو دی جانے والی سبسڈی سے کینولا کی کاشت کو فروغ ملے گااوراس کی کاشت سے خوردنی تیل کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد بھی ملے گی۔اجلاس کے اختتام پر آئل ملز ایسوسی ایشن کے صدر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیامزید تجارتی خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.