دورہ پاکستان، ویسٹ انڈیز سیریزکی آمدن سے حصہ وصول کرنے کا خواہاں

معاملات طے کرنے کیلیے پی سی بی حکام سے بات چیت جاری،مجوزہ شیڈول کے مطابق 3ٹی ٹوئنٹی میچز 8سے 12یا 15سے 19نومبر تک ہونگے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:32

دورہ پاکستان، ویسٹ انڈیز سیریزکی آمدن سے حصہ وصول کرنے کا خواہاں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) دورہ پاکستان میں ویسٹ انڈیزسیریز سے آمدن کا حصہ وصول کرنے کا خواہاں ہے، معاملات طے کرنے کیلیے پی سی بی حکام سے بات چیت جاری ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق 3ٹی ٹوئنٹی میچز 8سے 12یا 15سے 19نومبر تک ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کیخلاف لاہورمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیو کیمرون نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی ٹیم پاکستان بھجوانے پر آمادگی ظاہر کی تھی، سری لنکن اسکواڈ کی واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے لاہور آمد کے بعد کیریبیئنز کا ٹور بھی طے پاجانے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مقابلہ 8،دوسرا 10اور تیسرا 10نومبرکو کھیلنے میں دلچسپی رکھتی ہے،دوسری جانب پی سی بی نے ابتدائی طور پر 15،17اور 19نومبر کی تاریخیں موزوں سمجھ رکھی ہیں، ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیزاس ٹور میں ا?مدن کا حصہ وصول کرنے کا خواہاں ہے، پی سی بی نے 2019میں مکمل سیریز کیلیے کیریبیئن جزائر کا دورہ کرنے کی پیشکش کی ہے،تاہم مالی معاملات میں حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔۔