وزارت خزانہ فوری طور پرایس آر او1035واپس لے ،خادم حسین

731اشیاء پر5سی80فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ ہوشربا مہنگائی کا باعث بنے گا، تاجر رہنما

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ فوری طور پر ایس آر او1035واپس لے کیونکہ اس ایس آر او کے تحت731اشیاء پر 5سے 80فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ ہوشربا مہنگائی کا باعث بنے گا انہوںنے کہا کہ کہ صنعتی استعمال کیلئے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ سے صنعتوں کے لیے درآمد کیا گیا خام مال مہنگا ہوگا جس سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گے جس کے باعث ملکی برآمدات جو پہلے ہی تنزلی کا شکار ہیں ان میں مزید کمی ہوگا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے حکومتی مشکلات میں اضافہ ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پو ر بورڈ کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ حکومت نے آرڈیRDکے زمرے میں 5فیصد سے لیکر80فیصد تک تقریباًتمام اشیاء جو731بنتی ہیں ان پر امپورٹ کسٹم میں RDلگائی ہے اسے فوراً ختم کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ ایمانداری سے ٹیکس دینے والے طبقہ پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے حکومت کو ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے دوسرے ذرائع استعمال کرنے چاہیے کیونکہ اس طرح ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے

متعلقہ عنوان :