بلاول بھٹو زرداری کا موقف درست ہے ، مہرین انور راجہ

حیدر آبادمیں جلسہ کی کامیابی سے ہمارے سیاسی مخالفین کی آنکھیںکھل گئی، سابق وزیر مملکت پارلیمانی امور

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:01

بلاول بھٹو زرداری کا موقف درست ہے ، مہرین انور راجہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا موقف درست ہے ،حیدر آبادمیں جلسہ کی کامیابی سے ہمارے سیاسی مخالفین کی آنکھیںکھل گئی ہیں ،پورے ملک میں اس طرح کے جلسے کریں گے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی رگوں میں شہید بے نظیر کا خون دوڑ رہا ہے اور بے نظیر بھٹو کی جانشینی کے کردار بہت اچھے انداز میں ادا کررہے ہیں ،بے نظیرنے بھی ہمیشہ غریبوں کی فلاح کی کوشش کی اور اب بلاول بھٹو بھی بے نظیر کی فلاح بہبود کی کوشش میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو نے درست کہا کہ نوازشریف کی سیاست کھنڈر بن گئی،پورا ملک نوازشریف کی سیاست ختم ہوتے دیکھ رہا ہے اور نوازشریف کو اب مزید مشکلات کاسامنا کرنا پڑے گا ۔