پاکستان مسلم لیگ ماضی کی طرح مستقبل میںبھی طلباء کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی ،خدیجہ فاروقی

مسلم لیگ قائداعظم ماضی کی طرح مستقبل میںبھی طلباء کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی اور طلباء کے تمام مسائل کے حل کیلیئے ہر وقت طلباء اور ایم ایس ایف کے عہدیداران کے ساتھ کھڑی ہے، رکن صوبائی اسمبلی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج،فاطمہ جناح میڈیکل کالج،سینٹرل یونیورسٹی،ایف سی کالج ،جے سی یونیورسٹی سمیت 8یونیورسٹی کے طلباء و طالبات عہدیداران ایم ایس ایف نے مسلم لیگ ہائوس میں رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی ،ماجدہ زیدی`آمنہ الفت ،، میاں محمد منیر،سہیل چیمہ،کنول نسیم اور زیبا احسان سے ملاقات کی جس میں انہوںنے اپنے کالجز کے مسائل کے بارے میں انہیں آگاہ کیا ۔

خدیجہ فاروقی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم ماضی کی طرح مستقبل میںبھی طلباء کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی اور طلباء کے تمام مسائل کے حل کیلیئے ہر وقت طلباء اور ایم ایس ایف کے عہدیداران کے ساتھ کھڑی ہے ۔ماضی کی حکومت میں ہم نے میٹرک تک تعلیم کتابیں فری کی تھیں انشاء اللہ آنے والی حکومت میںہم کالج لیول تک تعلیم کو فری کرینگے اور پورے ملک میں یکساں نصاب تعلیم ہوگاجس میں کسی امیر اور غریب بچے کے لیے الگ الگ تعلیم نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سینٹ میں مسلم لیگی سنیٹر کامل علی آغا نے طلباء یونینز کی بحالی کیلئے متفقہ طور پر قرارداد منظور کروائی تاکہ طلباء کو سیاسی سرگرمیوں میں شامل کیا جاسکے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد منیر نے کہا کہ میڈیکل کالجز کی سیٹوںکے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہ میڈیکل کالجز کی سیٹیں ملک کی آبادی کے حساب سے بڑھائی جائیں،ماجدہ زیدی نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں جیلوںمیں موجود بچوںکی تعلیم کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا جس سے ان کی تعلیمی اصلاحات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے تاکہ جیلوں سے رہائی کے بعد یہ بچے معاشرہ میںفعال کردار ادا کرسکیں،آمنہ الفت نے کہا کہ تعلیمی میدان میں چودھری پرویز الہٰی کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا جس کی عالمی سطح پر بھی تعریف کی گئی۔

میٹرک تک طلباء کو نہ صرف مفت تعلیم اور کتابیں مہیا کیں بلکہ طالبات کے لئے 200روپے ماہوار وظیفہ بھی مقرر کیا گیا جس کے باعث سکول میں داخل ہونے والے طلباء کی شرح45فیصد سے بڑھ کر70فیصد ہوگئی۔صوبے میں50ہزار نئے اساتذہ بھرتی کئے گئے 18نئی یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ تین نئے میڈیکل کالجز اور دو نئی میڈیکل یونیورسٹیاں بھی قائم کی گئیں ۔

خصوصی بچوں کی تعلیم کے لئی119نئے ادارے قائم کئے گئے۔ان انقلابی تعلیمی اقدامات کے باعث صوبے میںشرح خواندگی 47فیصد سے بڑھ کر62فیصد ہوگئی طالبعلم راہنمائوںنے اپنے خطابات میں پارٹی عہدیداران کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ تمام ملک میں ایم ایس ایف کے عہدیداران طلباء و طالبات دلجمعی کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ کے منشور کو نوجوانوں تک پہنچائیںگے ۔مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن اور طلباء ہمیشہ پاکستان کی تعمیر وترقی کے لیے بہتر کردار ادا کرتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی اپنے فرائض کی انجام دہی پوری ایمانداری سے سرانجام دینگے ۔اور پارٹی کا سرفخر سے بلند کرینگے۔