کراچی : رینجرز اور دہشتگردوںکے درمیان مقابلہ ، ایک دہشتگرد ہلاک ، دو فرار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) ملیرکے علاقے میمن گوٹھ میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔،ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق جمعرات کی صبح ملیرمیمن گوٹھ کے علاقے میں رینجرزنے دہشت گردوںکے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہواجس میں دہشت گردوںنے فائرنگ کی آڑمیں بھاگنے کی کوشش کی اس دوران ایک دہشت گردہلاک ہوگیاجبکہ اس کے دوساتھی فرارہونے میںکامیاب ہوگئے ،رینجرزترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردکی شناخت لیاری گینگ وارملیرکے کمانڈرغفورچھوٹوکے نام سے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ملزم لیاری گینگ وارکمانڈرنورمحمدعرف بابالاڈلہ اوررحمن ڈکیت کاقریبی ساتھی تھااورعلاقے میں خوف کی علامت سمجھاجاتاتھا۔ملزم 25سے زائد جرائم کی وارداتوںمیںانتہائی مطلوب تھا،جن میں2006میں حب کے علاقے میں3غیرملکیوںکاقتل شامل ہے میں بھی ملوث تھا،ملزم پولیس پرحملوںاورکئی اہلکاروںکوزخمی کرنے اوراس کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری ،منشیات فروشی اوراغواء برائے تاوان جیسی متعددوارداتوںمیں بھی ملوث تھا۔ملزم کے قبضے سے ایک ایس ایم جی ،ایک نائن ایم ایم پستول ،ایک ہینڈگرنیڈ10رائونڈ ایم ایم پستول اور5رائونڈایس ای جی کے برآمدہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :