کراچی : گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی ، لہر مزید دو روز تک جاری رہ سکتی ہے ، محکمہ موسمیات

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) کراچی میں جمعے کے روز بھی گرمی کی شدت میں اضافے کاامکان اورگرمی کی لہردوروزتک جاری رہ سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرعبدالرشیدکے مطابق جمعے کوکراچی میں زیادہ درجہ حراست 36اعشاریہ 5سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا،جبکہ جمعے کے روزگرمی میںاضافے کاامکان ہے ۔کراچی میں جوسمندرکی ہلکی ہوائیںبحال ہوئیں تھیں ان کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی تھی لیکن اب ایک بارپھرکراچی میں سمندری ہوائیںبند ہونے کاامکان ہے اورنارتھ ویسٹ سے ہلکی ہوائیں چلیں گی جس کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :