وزارت سوشل سیکورٹی پنجاب نے ہسپتال میں بلامعاوضہ خدمات دینے والے نجی یونیورسٹی کے پروفیسروں کو ہسپتال فوری چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) وزارت سوشل سیکورٹی پنجاب نے ملتان روڈ پر واقع نواز شریف سوشل ہسپتال میں بلامعاوضہ خدمات دینے والے ایک نجی یونیورسٹی کے پروفیسروں کو ہسپتال فوری چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ہسپتال میں سینئرڈاکٹروں میڈیکل افسران سٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل کی شدید قلت کے باعث پنجاب کے محنت کشوں کے علا ج و معالجہ کیلئے ایک نجی یونیورسٹی کے پروفیسروں سے دس سال کا معاہدہ کیاگیا لیکن اب انہیں ہسپتال چھوڑنے کا حکم دیدیا گیا ہے اس سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیونکہ ہسپتال میں کام کرنے والے ان میڈیکل پروفیسروں کے معاہدے کی معیاد ختم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال چھوڑنے کیلئے کہاگیا ہے وزارت سوشل سیکورٹی اس سلسلے میں نیا معاہدہ کریگی جس کی روشنی میں کسی بھی نجی یونیورسٹی کے پروفیسرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی واضح رہے کہ مذکورہ پروفیسرز بغیر معاوضے کے سوشل سیکورٹی ہسپتال میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیںجو کنسٹلنٹ پروفیسرکے فرائض بھی ادا کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :