لاہور:تھانہ داتا دربار پولیس کا سرچ آپریشن ، 15 مشکوک افراد گرفتار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:01

لاہور:تھانہ داتا دربار پولیس کا سرچ آپریشن ، 15 مشکوک افراد گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) سٹی ڈویژن سرکل میں واقع تھانہ داتا دربار پولیس نے داتا دربار کے گردونواح کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 15 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے بتایاگیا ہے کہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال کیا جبکہ حراست میں لئے جانے والے پندرہ افراد نہ تو اپنی شناخت پیش کر سکے اور نہ ہی بائیو میٹرک مشینوں پر ان کی تصدیق ہو سکی پولیس نے ان افراد سے مزید تفتیش کیلئے انہیں تھانہ لوئر مال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :