پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن محمود الرشید نے شہباز شریف کے شاہانہ پروٹوکول پر آنے والے اخراجات کیخلاف ایک قرارداد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروا دی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن محمود الرشید نے خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے شاہانہ پروٹوکول پر آنے والے اخراجات کیخلاف ایک قرارداد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروا دی ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خادم اعلیٰ کے پروٹوکول پر خرچ کئے جانے والی ایک ارب 19 کروڑ کی رقم پنجاب کے عوام پر خرچ کی جائے محمود الرشید کا کہا تھا کہ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول پر سات سو لگژری گاڑیاں استعمال کی جا رہی ہیں اور ان کی سیکورٹی پر اڑھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں ۔