ری فنڈز کلیمز کی ادائیگیوں سے ایکسپورٹرزکے اعتماد میں اضافہ ہوا ، سیکرٹری ٹیکسٹائل

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء)ٹیکسٹائل کا شعبہ تیزی سے بحال ہو رہا ہے ری فنڈز کلیمز کی ادائیگیوں کے بعد ایکسپورٹرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ویلیو ایڈیشن کے لیے حکومت مزید مراعات دے رہی ہے تاکہ علاقائی مسابقتی فضا میں پاکستان کے ایکسپورٹرز کو برتری حاصل ہو وزارت ٹیکسٹائل چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر ہنر مند افراد کو تربیت فراہم کرے گی تاکہ وہ فیشن انڈسٹری سے جڑی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن میں ہاتھ بٹا سکیں ان خیالات کا اظہار وفاقی سیکرٹری برائے ٹیکسٹائل حسن اقبال نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد لطیف خان کی قیادت میں وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انٹر پر ینورشپ کے فروغ اور ہنر مند افراد کی تربیت کے لیے چیمبر آف کامرس کے ویمن بزنس انکیوبیشن سنٹر کے انٹر پرینیورز کو فیصل آباد میں فنی تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی راولپنڈی چیمبر کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

صدر زاہد لطیف خان نے وفاقی سیکرٹری کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر برمنگھم برطانیہ میں ایک بزنس کانفرنس منعقد کرنے جا رہا ہے جس کے لیے وزارت ٹیکسٹائل کی معاونت ضرورت ہو گی۔ وفاقی سیکرٹری نے یقین دلایا کہ اس سلسلے میں مکمل تعاون اور راہنمائی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ملک میں انٹر پرنیورشپ کے فروغ کے لیے چھوٹی صنعتوں اور ایس ایم ای کی حوصلہ افزائی کرے تا کہ ملک میں بے روزگاری پر قابو پایا جا سکے۔ وفد میں نائب صدر خالد فاروق قاضی، مجلس عاملہ کے اراکین، افضال سعید بٹ، فیاض قریشی اور افضل ملک بھی شامل تھے۔۔