فلم انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کیلئے معیار کو اپنانا ہو گا زیبا بختیار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:52

فلم انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کیلئے معیار کو اپنانا ہو گا زیبا بختیار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کیلئے معیار کو اپنانا ہو گا پنجاب بھڑکوں اور غنڈہ گردی والی فلمیں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں لوگ اصلاح پسند فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں میں آج کل ڈراموں میں زیادہ مصروف ہوں فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے دعا گو ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران زیبا بختیار نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں آج بھی جو چند فلمیں بن رہی ہیں ان کا معیار اتنا گرا ہوا ہے کہ انہیں کوئی سینما جگہ دینے کیلئے بھی تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم معیار کو ترجیح دیں اور ایسی فلمیں بنائیں جو شائقین کے لئے پسندیدہ ہوں تو کوئی شک نہیں کہ معاملات کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :