تامل فلم جگرتھنڈاکے ہندی ریمیک پر کام جاری ہے،اجے دیوگن

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:52

تامل فلم جگرتھنڈاکے ہندی ریمیک پر کام جاری ہے،اجے دیوگن
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ ان کی نئی ہوم پروڈکشن فلم، تامل فلم جگرتھنڈاکا ریمیک ہے جس کے سکرپٹ پر کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجے دیوگن نے کہا کہ فلم کی عکسبندی آئندہ سال کے آغاز میں شروع کی جائے گی جس میں اداکار فرحان اختر اسسٹنٹ دائریکٹر جبکہ سنجے دت گینگسٹر کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی بہت اچھی ہے یہ فلم تامل فلم کی کاپی نہیں ہو گی بلکہ اس میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں لیکن زیادہ تر مواد ملتا جلتا ہو گا۔ اجے دیوگن کی فلم گول مال اگین آج کو ریلیز کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :