فلوریڈا ، سینٹ پیٹرز برگ میں چھوٹا مسافر طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ‘ پانچ افراد زخمی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں چھوٹا مسافر طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ‘ پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ رہائشی علاقے کی ا یک گلی میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو انجنوں والا سینا طیارہ سینٹ پیٹرز برگ کی ایک گلی میں گاڑیوں پر گر کر تباہ ہوا ۔ حادثے میں طیارے کے مسافروں اور اس کی زد میں آنے والے راہگیری سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ تاہم زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 1978 ماڈل کے سینا 402 بی طیارے نے میامی سے اڑان بھری تھی اور یہ ریاست فلوریڈا کے دارالحکومت ٹیل میسی کی طرف محو پرواز تھا کہ نامعلوم وجوہات پر راستے میں ہی تباہ ہو گیا۔ تاہم پولیس واقعہ سے متعلق تحقیق کر رہی ہے ۔۔