اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا،عر فان عباسی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عر فان عباسی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر خزانہ کے اعداد و شمار حقائق کے منافی ہیںاسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا، دانستہ طور پر سٹیل ملز اور پی آئی اے سمیت تمام ملکی اداروں کو تباہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

دودھ کی رکھوالی پر جب بلی کو بٹھایا جائیگا تو ملکی ایئر لائن کا سالانہ خسارہ400ارب جبکہ ملکی وزیراعظم کی ایئر لائن سالانہ230ارب روپے منافع میں ہی جائیگی۔

یہ کیسا اتفاق ہے کہ پی آئی اے امریکہ، نیو یارک کیلئے فلائٹ ختم جبکہ ایئر بلیو پروازیں شروع کر رہی ہے، اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اسحاق ڈار ملکی تاریخ کے بد ترین وزیر خزانہ ثابت ہوئے، جس شخص کے اپنے اثاثے آمدن سے زیادہ ہوں اور عدالتوں میں کرپشن کمیشن کیک بیکس پر مقدمات کا سامنا ہو تو ایسے میں اس نے ملک کا کیا بھلا کیا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :