تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ پاکستان کی کوئٹہ خودکش حملہ کی شدید مذمت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) مرکزی امیرتحریک لبیک یارسول اللہ ؐپاکستان،علامہ خادم حسین رضوی،سرپرست اعلیٰ پیرمحمدافضل قادری اور سرپرست سیدعرفان احمدشاہ نے کوئٹہ خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئٹہ خودکش دھماکے کے تمام شہداء اورزخمیوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔مشکل حالات میں وطن عزیزکی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرناقابل فخرہے۔

ہم اپنے بچوں کوغازی دیکھناچاہتے ہیں۔مائیں بچوں کودھماکوں میں شہادت یاسینے پرگولی کھانے کیلئے جوان نہیں کرتی ۔

(جاری ہے)

وطن کے دشمنوں کوجہنم واصل کرکے غازی لوٹنابھی کسی سعادت سے کم نہیں ۔اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ پاکستان دہشتگردی اورکرپشن کا گٹھ جوڑ توڑکر ملک کومذہبی،سیاسی،اقتصادی اورمعاشی دہشتگردوں سے پاک کرے گی ۔

اسلام اور مسلمان ہر قسم کی دہشتگردی کے سخت خلاف ہیں ۔عام آدمی کابچہ وطن کی حفاظت کرتے سینے پرگولی کھاتاہے جبکہ حکمرانوں کے بچے برطانیہ کے شہری ہیں۔ہمارا،ہمارے بچوں کاجینااورمرنااسلام اورپاکستان کیلئے ہے۔عوام آئندہ الیکشن میں تحریک لبیک پاکستان کوکامیاب کرے ۔نظام عدل اورمعاشی مساوات کوبہتربنائے بغیرقیام امن ممکن نہیں ۔