برطانوی ادارہ پاکستان میں ایس ایم ایز کے شعبہ کی ترقی کیلئے کار انداز پاکستان کے ذریعے 63 ملین روپے کی مالی معاونت فراہم کرے گا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) برطانیہ کا بین الاقوامی ترقی کا ادارہ (ڈی ایف آئی ڈی) پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے شعبہ (ایس ایم ایز) کی ترقی کیلئے کار انداز پاکستان کے ذریعے 63 ملین روپے کی مالی معاونت فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے کار انداز پاکستان اور بینک الفلاح لمیٹڈ نے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایف آئی ڈی کے ڈائریکٹر جنرل فار اکنامک ڈویلپمنٹ روچل ٹرنر نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت کار انداز الفلاح بینک کو 63 ملین روپے کی مالی معاونت فراہم کرے گا تاکہ ایس ایم ایز کے شعبہ کو سپلائی چین ایڈوائزری سروسز کی ترقی کیلئے قرضے فراہم کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ایس ایم ایز کے شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کا شعبہ ترقی پذیر معیشت کے انجن کی حیثیت رکھتا ہے اور ایس ایم ایز بالخصوص خواتین کے کاروباری ادارے معیشت کی پائیدار ترقی میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں جس کیلئے ان کی مالی مشکلات کے خاتمہ کی ضرورت ہے۔۔

متعلقہ عنوان :