نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل موجودہ حکومت کا اہم کارنامہ ہے، عاطف اکرام شیخ

بجلی کی آزمائشی پیداوار شروع، چند ماہ میں باقائدہ پیداوار شروع کر دی جائے گی، گولن گول اور تربیلا فور ایکسٹینشن سے بھی بجلی کی پیداوار جلد شروع ہورہی ہے، سابق صدر اسلام آباد چیمبر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ بار بار تاخیر کا شکار ہونے والے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل موجودہ حکومت کا اہم کارنامہ ہے۔ یہ بجلی کی پیداوار میں خود کفالت کی جانب اہم پیس رفت ہے جس سے توانائی بحران میں کمی آئے گی۔ چار سو چار ارب روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے نو سو انہتر میگا واٹ کے اس منصوبہ میں پانی ذخیرہ کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مکمل بھرائی کیلئے ایک ماہ کی مدت درکار ہو گی ۔

اس منصوبہ سے بجلی کی آزمائشی پیداوار بھی شروع کر دی گئی ہے اور چند ماہ میں بجلی کی باقائدہ پیدا وار شروع ہو جائے گی۔ عاطف اکرام شیخ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ یہ منصوبہ آٹھ ہزار دو سو سات ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر سکتا ہے اور سے نیشنل گرڈ میں سالانہ پانچ ارب پونٹ کا اضافہ ہو گا جس سے حکومت کو پچاس ارب کا ریونیو ملے گا جبکہ اس سے رہائشی علاقوں اور زرعی زمینوں کو پانی بھی فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت تقریباً سات روپے فی یونٹ ہو گی جو دیگر زرائع سے حاصل ہونے والے بجلی سے کافی سستی ہے ۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بعد چند ماہ میں گولن گول اور تربیلا فور ایکسٹینشن ہائیڈرو پراجیکٹ سے بھی بجلی کی پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے جس سے قومی گرڈ میں ڈھائی ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی جبکہ سات دیگر منصوبے جن کے زریعے سولہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی جبکہ ایک کروڑ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا بھی زیر تکمیل ہیں ۔ ان میں دیامیر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، داسو سٹیج ٹو، بونجی اور تربیلا فیفتھ ایکسٹینشن پراجیکٹ شامل ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :