پنجاب حکومت نے فائر پروٹیکشن‘ سیفٹی آلات کی چیکنگ سول ڈیفنس کو سونپ دی

بڑے حادثات سے بچاؤ کیلئے ضلع سطح پر ڈپٹی کمشنر کے ماتحت سول ڈیفنس آفیسرز اور انسٹرکٹرز ڈیوٹی انجام دینگے اٹک میں ڈسٹرکٹ آفیسر عقیل خٹک نے مختلف تجارتی مراکز میں آگ بجھانے کے آلات نہ ہونے پر چالان کئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:32

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) حکومت پنجاب نے فائر پروٹیکشن اور سیفٹی آلات کی چیکنگ کی ذمہ داری سول ڈیفنس آرگنائزیشن کو سونپ دی، ضلع سطح پر ڈپٹی کمشنر کے ماتحت سول ڈیفنس آفیسرز اور انسٹرکٹرز ڈیوٹی انجام دینگے تاکہ فائر پروٹیکشن اور سیفٹی اقدامات کی وجہ سے بڑے حادثات سے بچا جا سکے ، اس ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے سول ڈیفنس اٹک نے اٹک شہر کے کمرشل سیکٹرز کی چیکنگ کی اور غیر ذمہ دار افراد کے چالان کرکے سمری ٹرائل کیلئے عدالت بھیج دی ، اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ آفیسر عقیل خٹک نے بتایا کہ سات تجارتی مراکز ایسے تھے جہاں آگ بجھانے والے آلات موجود نہ تھے جبکہ قبل ازیں ان مراکز کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے تھے ، سول ڈیفنس کے میڈیا کوآرڈینیٹر نثار علی خان کے مطابق کچھ مقامات پر آلات تو موجود تھے مگر وہ آگ بجھانے کے قابل نہ تھے ، کچھ مراکز کو 7دنوں کے نوٹسز بھی دیئے گئے جن کے خلاف بعد ازاں کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :