نواز شریف نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت قبول کرلی

نواز شریف پارلیمنٹ میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر لیکچر دیں گے، تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا،برطانوی رکن پارلیمنٹ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:27

نواز شریف نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت قبول کرلی
لند ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان کے لیے برطانیہ کے تجارتی ایلچی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت قبول کرلی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی نے ملاقات کی۔ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

برطانوی رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی نے بتایا کہ سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف برطانوی پارلیمنٹ میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر لیکچر دیں گے اور ان کے لیکچر کی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے پاک برطانیہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے رحمان چشتی کو گزشتہ ماہ اپنا مشیر مقرر کیا تھا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کلثوم نواز کی علالت کے باعث ان دنوں لندن میں موجود ہیں جب کہ ان کے خلاف احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے تین ریفرنس بھی زیرسماعت ہیں۔

متعلقہ عنوان :