وزیر اعظم کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو کمیونٹی کو دیوالی کی مبارکباد

حکومت اقلیتوں کی فلاح وبہبود اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے،شاہد خاقان عباسی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:27

وزیر اعظم کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو کمیونٹی کو دیوالی کی مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے تحفظ کے لئے حضور پاکؐ کے سنہرے اصول ہماری رہنمائی کرتے ہیں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر ہم آزاد معاشرے کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں ۔ ہندوکمیونٹی پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان اور دنیا بھر میں ہندو کمیونٹی کو دیوالی کی مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اقلیتوں کی بہبود و فلاح اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے بانی پاکستان قائد اعظم کا وژن اور ہمارا آئین بھی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے آج سب سے زیادہ بین المذاہب اور ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب نفرت اور تشدد کا درس نہیں دیتا ۔

ہر مذہب انسانیت کے لئے امن ہم آہنگی اور محبت کے فروغ کا درس دیتا ہے مذہبی راہنما معاشرے کو انسانی بندھن میں باندھنے کے لئے مذہبی اقدار کو فروغ دیں تاکہ ملک سے فرقہ پرستی اور اقلیتوں میں تصادم کے ماحول کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے ہندو کمیونٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ یہ ملک مزید مستحکم اور ترقی کر سکے ۔ ۔