اعزاز چوہدری کی امریکی سینیٹر ایلزبتھ وارن سے ملاقات، باہمی تعلقات بہتر بنانے پر زور

پاکستان نے بلا تفریق آپریشن کر کے دہشتگردوں کاخاتمہ کیا، اعزاز احمد چوہدری پا کستا ن کی کامیا بیا ں قابل تعریف ہیں ، ایلزبتھ وارن

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:26

اعزاز چوہدری کی امریکی سینیٹر ایلزبتھ وارن سے ملاقات، باہمی تعلقات ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے امریکی سینیٹر ایلزبتھ وارن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اعزاز چودھری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان نے بلا تفریق آپریشن کر کے دہشتگردوں کاخاتمہ کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان کے سرحدی علاقے دہشتگرد گروپوں سے پاک ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے سفیر نے کہا کہ افغانستان میں استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے اور افغان مسئلے کا افغان عوام اور قیادت پر مشتمل سیاسی حل ضروری ہے۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ سٹریٹیجک اورعلاقائی اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔ سینیٹر وارن نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر پاکستانی کوششوں کو سراہا۔