زادکشمیر میں سرکاری گاڑیوں کا ناجائز استعمال عروج پر ہے

،ْ پانی ، لکڑیاں ، شاپنگ اور سیرو تفریخ کیلئے الگ الگ گاڑیوں کے ڈرائیور اور ماہوار لاکھوں روپے کا ناجائز استعمال ، حکومت ِ آزادکشمیر روکنے میں ناکام ہوکر رہ گئی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) آزادکشمیر میں سرکاری گاڑیوں کا ناجائز استعمال عروج پر ہے ،ْ پانی ، لکڑیاں ، شاپنگ اور سیرو تفریخ کیلئے الگ الگ گاڑیوں کے ڈرائیور اور ماہوار لاکھوں روپے کا ناجائز استعمال ، حکومت ِ آزادکشمیر روکنے میں ناکام ہوکر رہ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت ِ آزادکشمیر کی جانب سے سرکاری گاڑیوں پر پابندی کے دعوے تو کئے گئے مگر اُس پر عملدرآمد نہ ہوسکا، لبنٹ آفیسرانوں کے علاوہ اعلیٰ آفیسرانوں کی گاڑیاں مختلف قدرتی چشموں کے پاس اور سکولوں کے آگے شاپنگ سنٹر کے پاس لکڑیوں کے ٹالوں کے پاس، سرکاری نمبر پلیٹ اور جھنڈی کے ساتھ فُل پروف پروٹوکول کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں جہاں ایک طرف سرکاری خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ، وہاں ماہوار لاکھوں روپے کا ناجائز استعمال ہورہا ہے یہ سلسلہ بند کریں ، وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال پر فوری پابندی عائد کریں تاکہ سرکاری خزانے پر بوجھ بننے کے بجائے خزانے میں اضافہ ہوسکے۔

۔

متعلقہ عنوان :