ڈی سی ملاکنڈکا تحصیل درگئی کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:22

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سلمان خان لودھی نے تحصیل درگئی کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا اور متعلقہ تھانوں کے انچارج اور اہلکاروں کو جرائم کے روک تھام اور عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔ اس دوران ڈیوٹی میں غفلت کرنے اور غیر حاضر ہونے پر ملاکنڈ لیویز کے دو اہلکاروں کو معطل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد نعیم خان اوراسسٹنٹ کمشنر درگئی عالمگیر خان بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔ اس موقع پر انہوں نے زرآباد لیویز پھاٹک بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ ڈی سی ملاکنڈ نے تمام تھانوں کے انچارج اور اہلکاروں کو ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھانے ، نفری ہر وقت تیار رکھنے اور جرائم کے خاتمے کے لئے موثر اور ٹھوس اقدامات کرنے کے ہدایات جاری کئے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی ، غفلت اور رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے ۔